Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نور مقدم قتل کیس:ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین ...
اپ ڈیٹ 04 اگست 2021 03:54pm

اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے،جو کل سنایا جائے گا۔

نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل نے کی ۔

ملزمان کے وکلا اور پراسیکوشن نے درخواست ضمانت پر دلائل دئیے، سماعت کے دوران ملزمان کے وکلاء نے مختلف کیسوں اور فیصلوں کا حوالہ بھی دیا۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، جو جمعرات کو سنایا جائے گا۔

ملزم ظاہر جعفر کے والدین اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

اسلام آباد

murder case

local court

Parents

Zahir Jaffer

Noor Mukadam