Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت نےغیرملکی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ...
شائع 04 اگست 2021 11:42am

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ بھارت نے غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بھارت نے غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک دیا،غیرملکی صحافیوں نے کل آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔

فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت تمام خودمختار صحافیوں کوکشمیر میں جانے اورانہیں حقائق رپورٹ کرنے کی اجازت دے۔

ہم چاہتے ہیں دنیادیکھے کہ آزادکشمیر میں کیا ہورہا ہے،اسد عمر دوسری جانب بھارت کی جانب سے 5 صحافیوں کو اجازت نہ دینے کے معاملے پروفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہم چاہتے ہیں دنیادیکھے کہ آزادکشمیر میں کیا ہورہا ہے۔

اسد عمر نے مزید لکھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کےحالات چھپانا چاہتا ہے،صحیح اور غلط میں فرق اس سے زیادہ واضح نہیں ہوسکتا۔

fawad chaudhry

asad umar

Information Minister

اسلام آباد

journalist