Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20سیریز اپنے نام کرلی

پروویڈینس:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 4میچوں پرمشتمل ٹی 20سیریز...
شائع 04 اگست 2021 08:37am

پروویڈینس:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 4میچوں پرمشتمل ٹی 20سیریز اپنے نام کرلی ۔

پروویڈینس میں کھیلے گئے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا، میچ کو 3 گھنٹے انتظار کے بعد منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے چوتھے اور آخری میچ کیلئے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز کے 3 اوورز مکمل ہونے پر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔

اس کے بعد میچ کو 9 اوور تک محدود کیا گیا جسے ہی پچ پر سے کور ہٹائے گئے کہ دوبارہ بارش شروع ہوگئی جس کے بعد میچ ختم کرنا پڑا۔

ویسٹ انڈیز نے بغیر نقصان کے 3 اوورز میں 30 رنز بنائے، آندرے فلچر نے 17 اور کرس گیل نے 12 رنز اسکور کے ۔

میچ ختم ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کخلازف ٹی 20سیریز بھی جیت لی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا تاہم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔

Rain

Pak Vs Wi