Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل جاوید کا جنسی جرائم کے مجرموں کوسرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سینیٹر فیصل جاوید...
اپ ڈیٹ 03 اگست 2021 04:02pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سینیٹر فیصل جاوید نے جنسی جرائم کے مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔

حکمراں جماعت تحریک انصاف کے رہنماء اور سینیٹر سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک بار پھر زور دیتے ہیں کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے، بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے انسان نہیں ،وحشی درندے ہیں، ان درندوں کو نشان عبرت بنانا چاہیئے۔

فصلے جاوید کا مزیدکہنا تھا کہ زیادتی کرنے والے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ اس قانون پر عمل درآمد، استغاثہ اورسزائیں بہت ضروری ہیں۔

اسلام آباد

Senator

Faisal Javed