Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رخصتی سے قبل دُلہن کے بھاری بھرکم لہنگے میں پش اپس

بھارتی شادیوں کے دوران اکثر مضحکہ خیز واقعات پیش آتے ہیں جن کی...
شائع 03 اگست 2021 10:49am

بھارتی شادیوں کے دوران اکثر مضحکہ خیز واقعات پیش آتے ہیں جن کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں۔

اسی طرح کی ایک اور ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین کافی محظوظ ہورہے ہیں۔

آپ نے شادیوں میں دلہا دلہن کو رقص کرتے دیکھا ہوگا، لیکن کوئی دلہن شادی کے لباس میں "پُش اپس" لگائے، ایسا کبھی سنا یا دیکھا ہے؟

بھارت میں دلہن نے عروسی لباس میں پُش اپس لگا کر سب کو حیران کردیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن بھاری بھرکم لہنگا اور زیورات پہنے پش اپس لگا رہی ہے۔ آنا اروڑہ نامی صارف کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا، 'بھاری لہنگا پہن کر ورزش کرنا واقعی مشکل ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا، 'دُلہن کو پش اپس لگانے کے لیے یہی وقت ملا تھا۔'

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں شادی کے موقعے پر دُلہن کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔جس میں اس نے گاڑی کا اسٹیرنگ سنبھال رکھا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا ڈرائیور کی برابر والی سیٹ پر بیٹھا ہے جب کہ دلہن بغیر اپنے لہنگے کی پرواہ کیے بہترین انداز میں ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان ہے۔

وائرل کلپ میں دلہے کی جانب سے دلہن کو ہدایات بھی دی جارہی ہیں جس کے بعد لڑکی مہارت سے گاڑی چلا کر اپنے سسرال کی طرف جارہی ہے۔

ویڈیو میں بھارت کی روایتی رسم و رواج کے برعکس دلہن کا یہ انداز صارفین کو بے حد پسند آیا۔

صارفین کی جانب سے لڑکی سمیت لڑکے اور اس کے گھر والوں کی بھی تعریف کی گئی جنہیں ویڈیو میں تالیاں بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Viral Video