Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت معاشرے کے کمزور طبقے کی بہبود کےلئے جلد کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز کریگی'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے کمزور طبقے کی...
شائع 02 اگست 2021 08:41pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے کمزور طبقے کی بہبود کےلئے جلد کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز کرے گی۔

وزیر اعظم نے پہر کے روز اسلام آباد میں انٹیریئر،تعمیرات اور الیکٹریکل اور الیکٹرانکس کی تین روزہ ایکسپو کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ہر خاندان کے ایک فرد کو فنی تربیت اور صحت کارڈ اور بلاسود قرضہ دیا جائےگا۔وژن نادار افراد کو غربت سے نجات دلانا ہے۔

انہوں نے کہا برآمدات کی صنعت کو مراعات دی جا رہی ہیں تاکہ ملک میں غربت کے خاتمے کےلئے فنڈز فراہم کئے جا سکیں۔

وزیراعظم نے کہا حکومت نے سستے گھر بنانے کا پروگرام شروع کیا ہے تاکہ کم آمدن والے افراد کو اس قابل بنایا جا سکے کہ ان کا اپنا گھر ہو۔ سستے گھر تعمیر کرنے والی پالیسی سے تعمیرات کی صنعت کو فروغ ملے گا۔

عمران خان نے کہا کہ عالمی حدت کے اثرات سے نمٹنے کےلئے ملک میں جنگلات کو فروغ دینا بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہر کا ماسٹر پلان ہو گا اور شہروں میں درخت لگانے کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

kamyab jawan program