Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان کی واپسی، فینز کا "ویلکم"۔۔۔

پاکستان سمیت سرحد پار بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر ...
اپ ڈیٹ 02 اگست 2021 12:38pm

پاکستان سمیت سرحد پار بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی صفِ اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان نے طویل عرصے پر چھوٹے پردے پر واپسی کی ہے۔

ماہرہ خان اپنے نئے پراجیکٹ "ہم کہاں کے سچے تھے" میں مہرین کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی، جس کے بارے میں ان کے فینز کافی پُرجوش ہیں اور ٹوئٹر پر "WelcomeBackMahira" کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ساتھ ہی ان کے نئے سادہ لُک کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

ڈرامہ سیریل "ہم کہاں کے سچے تھے" میں ماہرہ کے ساتھ اسکرین پر اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگر اداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ڈرامے کو مشہور ڈرامہ و افسانہ نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان آخری بار 2016ء میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک مشہور ڈرامے "بن روئے" میں نظر آئی تھیں۔

ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے ٹی وی اسکرین پر واپس آنا چاہ رہی تھیں۔

انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے ایک انٹرویو کی مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ٹی وی اسکرین پر اپنی واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ’میں طویل عرصے سے ٹی وی اسکرین پر واپس آنے کا سوچ رہی تھی۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے سوچا تھا کہ ایک فلم کروں گی اور ایک ڈرامہ کروں گی لیکن یہ نہیں ہوسکا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے اس طویل عرصے کے دوران بہت سی اسکرپٹس پڑھیں اور میں نے اُنہیں کرنا بھی چاہا لیکن میں نہیں کرسکی کیونکہ وہ کام میری قسمت میں نہیں تھا۔‘

ماہرہ خان نے اپنے نئے آنے والے ڈرامے کے حوالے سے کہا کہ ’اب، میں یہ ڈرامہ کررہی ہوں جس کے لیے بہت خوش ہوں۔‘

mahira khan

hum tv