Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں لاک ڈاؤن کا آج تیسرا روز،شہریوں کی لاپرواہی جاری

کراچی میں لاک ڈاؤن کا آج تیسرا روز ہے، بڑھتے کیسز کے باوجود...
شائع 02 اگست 2021 11:29am

کراچی میں لاک ڈاؤن کا آج تیسرا روز ہے، بڑھتے کیسز کے باوجود شہریوں کی لاپرواہی بھی جاری ہے، نہ ماسک کا استعمال اور نہ ہی سماجی فاصلے کا کوئی خیال رکھا جا رہا ہے۔

شہر قائد میں لاک ڈاؤن کا تیسرا روز ہے، پولیس بھی جگہ جگہ ناکے لگاکر تو موجود ہے لیکن خلاف ورزی کرنے والے شہریوں سے کوئی بازپرس نہیں جا رہی ۔

بڑھتے کیسز کے باوجود شہریوں نے ایس او پی کو مذاق بنالیا ہے کوئی ماسک پہن رہا ہے تو اکثریت نے ماسک نہیں پہنا ۔

کورونا وائرس کی خطرناک قسم بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ جو تیزی سے پھیلتا ہے اس سے محفوظ رہنے کیلئے ویکسین لازمی ہے، جس کے بعد ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال انتہائی ضروری ہے لیکن عوام کی غیرسنجیدگی نے مزید خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

حکومت کی جانب سے بارہا شہریوں کو احتیاط کی تاکید تو کی جا رہی ہے لیکن ایس او پیزعملدرآمد کیلئے سختی نہ ہونے کے باعث کورونا وائرس کے کیسز مزید بڑھنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے جو خطرناک صورت اخیتار کرسکتا ہے۔

coronavirus

karachi

sops violation