Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حریم شاہ کی نئی ویڈیوز نے مداحوں میں تہلکہ مچا دیا

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ...
اپ ڈیٹ 02 اگست 2021 11:33am

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ ویڈیوز پوسٹ کی ہیں ، جن میں انہیں سوئمنگ پول کے پاس چہل قدمی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حریم شاہ ان دنوں اپنے ہنی مون پر ترکی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سوئمنگ پول کے پاس کچھ ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

حریم شاہ کی جانب سے اپنے ہنی مون کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جو ان کے مداحوں نے بہت پسند کیں، مگر ان کا پراسرار دولہا کون ہے یہ اب بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔

حریم شاہ ترکی کے خوبصورت نظاروں سے اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹ رکھتی ہیں اور خوبصورت نظاروں کی ویڈیوز، تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں ۔

اس سے قبل حریم شاہ کی شادی کی خبر نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کیا تھا، اور اب لوگ ان کے دولہا کی تلاش میں ہیں جسے اب تک حریم شاہ نے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

Instagram

Viral Video

Hareem Shah