Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 3 مخصوص نشستوں پر پولنگ جاری

مظفرآباد:آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی3مخصوص نشستوں پر...
شائع 02 اگست 2021 11:02am

مظفرآباد:آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی3مخصوص نشستوں پر پولنگ جاری ہے ،نومنتخب 44 اراکین اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے، تینوں نشستیں تحریک انصاف کے امیدواروں کو ملنے کے قوی امکان ہیں ۔

ٹیکنوکریٹ، علماء ومشائخ اور سمندرپار کشمیریوں کیلئے مختص 3نشستوں کیلئے پولنگ ڈھائی بجے تک جاری رہے گی ، 3نشستوں پر تحریک انصاف ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے 9 امیدوار میدان میں ہیں۔

سیکرٹری آزاد جموں وکشمیرالیکشن کمیشن محمد غضنفر خان ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں ،تینوں مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے محمد مظہر سعید، محمد اقبال اورمحمد رفیق نیئرکی جیت کے قوی امکان ہیں۔

خواتین کی 5نشتوں میں سے تحریک انصاف کی 3،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کی ایک ایک خاتون امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکی ہیں۔

PPP

Polling

azad kashmir assembly

Muzafarabad