Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمیں کسی صورت لاک ڈاؤن کر کے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرنا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی صورت لاک...
شائع 01 اگست 2021 03:44pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی صورت لاک ڈاؤن کر کے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرنا۔

عوام کے سوالات کے براہ راست جواب دیتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آئی ہوئی ہے، کورونا وائرس کی بھارتی قسم سب سے زیادہ خطرناک ہے، یہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے،ہم نے درست فیصلے کرکے اپنی معیشت اور عوام کو بچایا، کورونا کےدوران ہماری قوم نےبہت تعاون کای،ماہ رمضان کےدوران مساجدبند نہںو گئںا۔

وزیرعظم نےکہا کہ ماسک کےذریعےکوروناسےبچاجاسکتاہے، ماسک کے استعمال سے کوروناوائرس پھیلنے شرح کم ہوجاتی ہے، لاک ڈاوَن لگانا ہے تو ہمیں دوسری طرف بھی دیکھنا ہے، اگر لاک ڈاوَن ہو تو دیہاڑی داراور مزدور طبقہ کہاں جائے گا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہےکہ ہماری معیشت اوپر جارہی ہے، ہم نے کسی صورت لاک ڈاوَن کرکے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرنا، جب تک بچوں اور اساتذہ کی ویکسی نیشن نہ ہو اسکو ل نہ کھولے جائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبےمںر لاک ڈاؤن لگاناچاہتی تھی،لاک ڈاؤن سےکوروناکا پھلاؤ روکا جاسکتاہے،لاک ڈاؤن مںو بھوک اور معیشت کو نہیں بچایاجاسکتا، لاک ڈاؤن لگانےوالوں نے غریب عوام کا نہیں سوچا،اسمارٹ لاک ڈاؤن سے صورتحال کو کنٹرول کا جاسکتاہے،ملک مںؤ اب تک 3 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معشتا مشکل مرحلے سے نکل چکی ہے،آج ہماری اور بھارت کی معیشت کو دیکھ لیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاکہ قانون کو توڑنے والے اور قانون کی بالادستی سے ڈرنے والے سربراہان آزاد میڈیا سے ڈرتے ہیں، قانون توڑنے والے سربراہ صحافیوں سے ڈرتے ہیں، آزادی رائے اس ملک کیلئے بہت بڑی نعمت ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لندن میں فلیٹ بنائے ہوتے تو آزاد میڈیا سے ڈرتا، احساس پروگرام کےتحت کئی اقدامات کئے جارہے ہیں، پورے پاکستان کےعوام کا ڈیٹا ہمارے پاس آگیا ہے، 40فصد نچلے طبقےکو براہ راست سبسڈی دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نےکھیلوں کے حوالے سے بات کرتےہوئے کہا کہ میں اسپورٹس کوزیادہ وقت نہںت دےسکا، ہم نے اسپورٹس کو ادارہ بنانا ہے، نیوزی لینڈ میں پاکستان سے زیادہ کرکٹ گراؤنڈزہیں، نظام کی درستگی میں وقت لگتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ معشتی اوردیگرمعاملات پرزیادہ توجہ دی، 2خاندانوں نےملکی ادارے تباہ کردیئے، پہلی بار نیب نےبڑے بڑے لوگوں کوپکڑا، دونوں خاندانوں نے بے شرمی سے ملک کو لوٹا، اداروں میں من پسند لوگوں کوبٹھادیاگا ۔

lockdown

coronavirus

اسلام آباد

pm imrankhan