Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیاپور میں مکان کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق، 3زخمی

لودھراں :دنیا پور میں شجاع آباد روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے 5بچے...
شائع 01 اگست 2021 01:50pm

لودھراں :دنیا پور میں شجاع آباد روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے 5بچے جاں بحق اور 3شدید زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے شہر دنیاپور میں شجاع آباد روڈ پر اڈا سکندری کے قریب انتہائی افسوسناک واقعہ پشد آیا جہاں پر محمد سلیم کے بچے کمرے میں بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اچانک بوسیدہ کمرے کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 5بچے جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے ،زخموہں کو ڈسٹرکٹ ہڈک کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جان بحق ہونے والوں میں 8سالہ موسی سلیم ، 8سالہ میمونہ، 6سالہ اجواء، 4سالہ رحمان اور 4 سالہ حامد شامل ہیں جبکہ 5سالہ حنزالہ، 6سالہ احمد اور 6سالہ ہارون زخمی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر ریسکیوآپریشن شروع کردیا اور ملبے تلے سے 8 بچوں کو نکالا جن میں سے 3 بچے زخمی اور 5 دم توڑ چکے تھےجبکہ علاقے میں کہرام برپا ہے ہر آنکھ اشکبار ہے۔

house

Roof Collapse