شہدادکوٹ: پانی کی تقسیم پر 2برادریوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
شہدادکوٹ کے نواحی علاقے میں زرعی پانی کی تقسیم کے معاملے پر2برادریوں کے درمیان تصادم ہوگیا ،جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
شہدادکوٹ کے نواحی علاقے ڈرگھ تھانے کی حدودمیں زرعی پانی کی تقسیم کے معاملے پر چانڈیو اور بوہڑ برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا ،فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسلح تصادم میں مرنے والوں کی شناخت فدا بوہڑ، ابراہیم بوہڑ، صمد بوہڑ اور حبدار چانڈیو سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دو روز قبل بھی قمبر کے تھانہ ڈرگھ کی حدود میں مگسی اور مہر قبیلے کے درمیان زرعی پانی پر جھگڑے میں دو افراد قتل اور 9 زخمی ہو چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.