Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیراخلاقی فلموں کا الزام: راج کندرا کو کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

**غیراخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکارہ شلپا...
شائع 01 اگست 2021 12:21pm

**غیراخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو جرم ثابت ہونے پر کتنے سال کی سزا ہوسکتی ہے؟ **

اس حوالے بھارتی فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف "KRK" کا کہنا ہے کہ راج کندرا کو مبینہ جرم کی پاداش میں 6 ماہ سے دو سال تک کی جیل ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ بولی وُڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو رواں ماہ ممبئی میں غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر "ہاٹ شاٹس" نامی ایپلی کیشن کیلئے پورنوگرافک مواد پروڈیوس اور تکلیق کرنے کا الزام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی (ممنوعہ) ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے راج کندرا کے دفتر اور گھر پر چھاپہ مار کر ڈیوائسز اور ڈیٹا کو قبضے میں لے لیا تھا۔ بعد ازاں اس حوالے سے ان کی اہلیہ شلپا شیٹی سے بھی تفتیش کی گئی تھی۔

Shilpa Shetty