Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ کل ہوگی

مظفرآباد:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8مخصوص نشستوں کیلئے...
شائع 01 اگست 2021 10:43am

مظفرآباد:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ کل ہوگی، نو منتخب اراکین اسمبلی خفیہ رائے شماری کے ذریعے مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ کریں گے، تحریک انصاف کے 6، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے حصے میں ایک، ایک نشست آنے کا امکان ہے، وزیراعظم آزاد کشمر کے انتخاب کیلئے سیکرٹری اسمبلی شیڈول جاری کریں گے۔

قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے بعد اب مخصوص نشستوں پر دنگل سجنے جارہا ہے، عددی اکثریت کے باعث تحریک انصاف ٹیکنو کریٹ، علماء مشائخ اور اوورسیز کشمر یوں کی نشست آسانی سے حاصل کر لے گی جبکہ خواتین کی 5 مخصوص نشستوں پر 8 ووٹوں کا پینل تشکلر دیئے جانے کا امکان ہے۔

مخصوص نشستوں کے انتخابات کے بعد 3 اگست کو 9منتخب اراکن اسمبلی رکنتی کا حلف اٹھائیں گے، 53 کا ایوان مکمل ہونے پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

موجودہ اسپیکر شاہ غلام قادر نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ کروائیں گے، جس کے بعد نومنتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کروائیں گے۔

موجودہ اسمبلی اسی دن قائد ایوان وزیراعظم منتخب کر سکتی ہے، اگر اسی دن اسمبلی وزیراعظم منتخب نہیں کرتی تو وزیراعظم کیلئے انتخاب 4 اگست کوہونے کا امکان ہے۔

Polling

azad kashmir assembly

Muzafarabad