Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کے بڑھتے کیسز: پی ڈی ایم کا کراچی میں ہونے والا جلسہ مؤخر

کراچی :کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظرپاکستان ڈیموکریٹک...
شائع 01 اگست 2021 10:31am

کراچی :کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظرپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے کراچی میں ہونے والا جلسہ مؤخر کردیا ۔

ترجمان جے یوآئی(ف)کے مطابق 13 اگست کو ہونے والا جلسہ پی ڈی ایم قایدت نے مؤخر کاا،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین کی مشاورت پر جلسہ مؤخر کا گیا۔

ترجمان جے یو آئی (ف)کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا جب بھی جلسہ ہوتا ہے کورونا بڑھنا شروع ہوجاتا ہے ،مرکز کی طرح سندھ حکومت بھی پی ڈی ایم سے خوفزدہ ہے، حکومت سندھ نے کورونا کو آڑ بنا کر لاک ڈاؤن لگایا ،لاک ڈاؤن کی آڑ مںش سندھ اور مرکزی حکومت کب تک چھپتی رہے گی۔

ترجمان جے یو آئی (ف)کا مزید کہنا ہے کہ جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے کای جائے گا۔

PDM

coronavirus

karachi

JUI F

Jalsa