Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی20 میں 7رنز سے شکست دے دی

گیانا:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی 20 میں 7رنز سے شکست دے کر...
شائع 01 اگست 2021 09:33am

گیانا:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی 20 میں 7رنز سے شکست دے کر 4مچو ں کی سرویز مںم ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

دوسرے ٹی 20 میں شاہین کالی آندھی کو لے اڑے، ویسٹ انڈیز کو 7رنز سے پچھاڑدیا،گرین شرٹس نے سیریز میں برتری بنالی۔

گیانا میں پاکستان نے پہلے باری لی، رضوان نے 46اور بابراعظم نے 51 رنز بنائے،آخری اوورز میں دھرا دھر وکٹیں گریں، قومی ٹیم 8وکٹوں پر 157رنز بناسکی۔

158رنزکےتعاقب میں ویسٹ انڈیزکومشکلات پیش آئیں،میزبان ٹمر مقررہ اوورز میں 4وکٹوں پر150رنزبناسکی،فلیچر کچھ نہ کرپائےاور گیل بھی چلتےبنے۔

ایون لوئس نے 35رنز کا حصہ ڈالا جبکہ نکولس پورن نے 62رنز بناکر قومی ٹیم کی ناک میں دم کردیالیکن وہ فتح نہ دلاسکے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹمی 4وکٹوں پر 150تک محدود رہی،دونوں ٹیموں کے درمیان تسراا ٹی 20آج گیانا میں ہی کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی 20میں میں محمد حفیظ کی زبردست بولنگ

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی 20میں محمد حفیظ نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا، 4 اوورز میں 6 رنز دے کر ایک وکٹ لی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

paksitan

West Indies

2nd t20 match

Pak Vs Wi