ویسٹ انڈیزکیخلاف دوسرے ٹی 20میں محمد رضوان نے ورلڈ ریکارڈ بناڈالا
گیانا:پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کپرھ بلے باز محمد رضوان نےویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کپرا بلے باز محمد رضوان نے مختصر فارمٹل مںی ایک سال مںے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف گیانا میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران محمد رضوان نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس اننگز کا 43 واں رن لے کر محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے پاس تھا ۔ انہوں نے 2019 میں بیس اننگز میں بیٹنگ کرکے 748 رنز بنائے تھے۔
محمد رضوان نے سال 2021 میں 14 اننگز میں 752 رنز بنالےز ہیں جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین اس سال مجموعی طور پر سب سے زیادہ ٹی 20 رنز کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتے ہیں ساتھ ساتھ انہوں نے اس سال اب تک انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 1189 رنز بنائے ہیں جو رواں برس کسی بھی کرکٹر کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
Comments are closed on this story.