Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع

اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کےمرکزی ملزم ظاہر جعفر...
شائع 31 جولائ 2021 08:41pm

اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کےمرکزی ملزم ظاہر جعفر کےجسمانی ریمانڈ میں2 دن کی توسیع کرتے ہوئےمزید تفتیش کےلئے دوبارہ پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ 40 گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے جس میں کچھ نئی چیزیں اور مزید کردار سامنے آئے ہیں۔

سابق سفیر شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو مجموعی طور پر 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ 40 گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس میں کچھ نئی چیزیں اور مزید کردار سامنے آئے ہیں۔

مدعی کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے بھی ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی حمایت کی۔

تاہم ملزم کےوکیل محمد دانیال ایڈووکیٹ نےمزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے وئے کہا ملزم سےریکوری کی جاچکی ہے۔پولی گرافک ٹیسٹ بھی کرا لیا گیا ہے۔ مزید جسمانی ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے؟

عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 2 اگست کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ملزم کا طبی معائنہ کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

murder case

Zahir Jaffer

Noor Mukadam