Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ہرشل گبز کے انکشافات نے بھارتی مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا'

کشمیری رہنما مشعال ملک کہتی ہیں ہرشل گبز کے انکشافات نے بھارتی...
شائع 31 جولائ 2021 07:16pm

کشمیری رہنما مشعال ملک کہتی ہیں ہرشل گبز کے انکشافات نے بھارتی مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا۔بھارت کشمیر پریمیئر لیگ کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔

مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے ساتھ لفظ کشمیر جڑا ہے۔بھارت لفظ کشمیر کو دنیا سے مٹانا چاہتا ہے ۔بھارتی انتہاء پسند حکومت کھیل سےبھی خوفزدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاعالمی کھلاڑیوں کوکشمیر پریمیئرلیگ میں کرداراداکرناچاہیئے۔آئی سی سی کو بھارتی اقدام کا نوٹس لینا چاہیئے۔

واضح رہے سابق جنوبی افریقی بلے باز ہرشل گبز نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ مجھے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے سے روکنے کےلئے بی سی سی آئی کا پاکستان کےساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لانا مکمل طور پر غیر ضروری ہے.

انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ مجھے کرکٹ کے متعلق کسی بھی کام کے حوالے سے بھارت میں نہیں گھسنے دیں گے.

Herschelle Gibbs

KPL

BCCI