Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بس چلے تو نور مقدم کے ملزم کو گولی مار دوں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میرا بس چلے تو میں...
شائع 31 جولائ 2021 12:32pm

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میرا بس چلے تو میں نور مقدم کے ملزم کو گولی مار دوں۔

شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں نور مقدم کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نور مقدم کیس کے ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے اور اگر میرا بس چلے تو نور مقدم کے قاتل کو گولی مار دوں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے جن ٹیکسیوں میں سفر کیا ان کے ڈرائیوروں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا مشن نالہ لئی کی تعمیر ہے اور نالہ لئی بنے گا تو ارد گرد کے لوگ سکون سے رہیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں بہت پہلے کہہ چکا ہوں کہ ن سے ش نکلے گی۔ خطرات ہیں لیکن میں ڈرنے والا بالکل نہیں ہوں مجھ پر تین بار پہلے حملہ ہو چکے ہیں۔ ہم فائرنگ سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا نے عمران خان کے لاک ڈاون کو سراہا ہے۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات وقت پر ہوں گے۔

پاک چین دوستی پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستانی قوم چین پر اعتماد کرتی ہے جبکہ بعض طاقتیں پاک چین تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

shiekh rasheed

Zahir Jaffer

Noor Mukadam case