Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم عمران خان کی بہترین کارکردگی پر ایف بی آر کی تعریف

وزیر اعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی...
شائع 31 جولائ 2021 11:39am

وزیر اعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی بہترین کارکرگی پر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرنے پر ایف بی آر کو سراہتا ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ماہ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرنے پر ایف بی آر کو سراہتا ہوں۔ ایف بی آر نے جولائی میں 410 ارب روپے اکٹھے کیے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی اعتبار سے ماہ جولائی میں جمع کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے اور اب تک جولائی کے مہینے میں یہ ہدف سب سے زیادہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر نے جولائی کے لیے ہدف سے 22 فیصد زیادہ ریونیو اکٹھا کیا۔ یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا اور افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہر ہیں۔

FBR

pmi imran khan