Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کا فیصلہ

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی...
شائع 30 جولائ 2021 09:14am

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا رواں برس ستمبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے،اس حوالے سے کیویزکرکٹ بورڈ نےسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

کرکٹ نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈکسن آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے، لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ ایکسپرٹ کی رپورٹ پر دورہ پاکستان پر حتمی جواب دے گا ،دونوں ٹیموں کے درمیان رواں برس ستمبر میں 3ٹی 20اور 3ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

Auckland

Pakistan Tour

New Zealand Cricket Board