Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'عوام کو باآسانی انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو جلد اور باآسانی انصاف کی...
شائع 29 جولائ 2021 11:33pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو جلد اور باآسانی انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے ملاقات کی.

ملاقات میں وزیراعظم نےکہاکہ حکومت انصاف کے حصول کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور عدالتی نظام کو مزید موثر بنانے کےلئے تمام ممکنہ معاونت اور وسائل کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔

اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو مختلف عدالتی معاملات، عدلیہ میں جاری اصلاحات اور واٹر کمیشن رپورٹ سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے واٹر کمیشن رپورٹ کے حوالے سے جسٹس شاہد کریم کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے اور اس سلسلے میں جسٹس شاہد کریم کی خصوصی توجہ اور کوششیں قابل تعریف ہیں۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

Justice