Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نےویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد:حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں لگانے کا...
شائع 29 جولائ 2021 01:51pm

اسلام آباد:حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی حکومت نے کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ گزشتہ24گھنٹوں میں کیسزکی شرح میں اضافہ ہوا،ملک بھرمیں کورونامثبت کیسزکی شرح7.5فیصدہے،تشویشناک مریضوں کی تعداد 3ہزارسےتجاوزکرگئی۔

فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت بڑے شہروں میں کورونا کا دباؤ بڑھ رہا ہے،بالخصوص کراچی میں کوروناکیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہاہے،کراچی میں50فیصدبیڈزپرکورونامریض موجودہیں۔

ادھر سربراہ این سی اوسی اسد عمر کاکہناتھا کہ کئی لوگ اب بھی کورونا کو سنجیدہ نہیں سمجھ رہے، سندھ حکومت کورونا کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے اقدامات کو دیکھ رہی ہے لیکن شہروں کو ہفتوں بند کرنا یا مکمل لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں ہے، مکمل لاک ڈاون کے بعد کورونا وبا ءبہت تیزی سے پھیلتی ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کوروناسےبچنےکاواحدحل صرف احتیاط ہے، ایس اوپیز پر عمل درآمد سے ہی کورونا کو کنٹرول کیا جاسکتاہے، سندھ اور بلوچستان میں ایس اوپیز پرعملدرآمد سب سے کم نظر آتا ہے، کورونا روکنے کلئےک سندھ حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے، اگر وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کلئےن فورسز کی مدد چاہتے ہیں تو ہم فوج سمیت تمام فورسز دینے کلئے تیار ہیں۔

سربراہ این سی اوسی نے کہا کہ شہر بند کرنا اس وبا ءکا علاج نہیں، ویکسی نیشن موجودہ حالات سے نکلنے کا واحد حل ہے اور یہ خوش آئند بات ہے کہ لوگ ویکسی نیشن کرارہے ہیں، گزشتہ روز ساڑھے 8لاکھ سے زائد افراد کی ویکسہ نیشن ہوئی جو نیا ریکارڈ ہے، صرف پنجاب میں 5لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئی، اسی طرح دیگر صوبوں میں بھی ویکسی نیشن میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے، 10لاکھ ویکسی نیشن روزانہ کو کراس کرنا ہمارا ہدف ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ یکم اگست سے ہوائی سفر کرنے والوں کلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے پہلے بتایا جاچکا ہے لیکن اب 31 اگست تک 18 سال سے زائد عمر کے افراد کلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی ہوگی، وہ اساتذہ جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ 31 جولائی تک ویکسی نیشن کرالیں ورنہ اس کے بعد وہ اسکولوں میں نہیں جاسکیں گے کیونکہ ہم بچوں کی صحت خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ 31 اگست سے ڈرائیور ہیلپر، اسٹاف بسس چلانے والے وہ افرادجنہوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پبلک سیکٹرز اور دفاتر میں جانے والے، میر ج ہال، ہوٹل میں کام کرنے والے، بسز، ٹرین، کوسٹرز چلانے والے اور ان کا عملہ، چائےخانے، بینکس نادرا آفس، مارکیٹس اور دکانوں میں کام کرنے والوں کلئےر بھی 31 اگست آخری تاریخ ہے۔

NCOC

asad umar

اسلام آباد

corona vaccine

Health Minister

Dr Faisal Sultan

Govt

karachi lockdown