Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر: ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ جاری

مظفرآباد: آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 16کے 4 پولنگ...
شائع 29 جولائ 2021 09:51am

مظفرآباد: آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 16کے 4 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ جاری ہے۔

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 16 شرقی باغ کے 4 پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ آج ہو رہی ہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہے گی جبکہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے امیدوار مد مقابل ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے چاروں پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے جس کے باعث سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، چاروں پولنگ اسٹیشنز پر 400 پولیس اہلکاراورکمانڈوز تعینات ہیں۔

25جولائی کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران حلقے کے 2 پولنگ اسٹیشن پر بدنظمی کے باعث پولنگ نہیں ہوسکی تھی،جس کی وجہ سے اس حلقے کے نتائج کا اعلان نہیں ہوا تھا۔

25جولائی کی پولنگ کے بعد غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار کو 199 ووٹوں کی برتری ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار قمرالزمان 22307 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،ان چارپولنگ اسٹیشنز پرووٹرز کی تعداد2 ہزار380 ہے۔

واضح رہےکہ آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 25 نشستیں حاصل کرکے سادہ اکثریت حاصل کی ہے جبکہ پیپلزپارٹی 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور (ن) لیگ 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Election

azad kashmir assembly

Muzafarabad