Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بورس جانسن کیلئے چھتری "سردرد" بن گئی

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی چھتری سے نبرد آزما ہونے کی ویڈیو...
شائع 29 جولائ 2021 09:41am

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی چھتری سے نبرد آزما ہونے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے لیے چھتری کا استعمال چیلنج بن گیا ہے۔

ڈیوٹی پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران کی قربانی کے حوالے سے ایک یادگاری تقریب کے دوران شہزادہ چارلس کے ساتھ بیٹھے وزیر اعظم بورس جانسن کے اپنی چھتری سے جدوجہد کرنے کی ویڈیو پر ٹویٹر صارفین نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک تقریب میں بارش کے دوران بورس جانسن نے چھتری کھولنے کی بہت کوشش کی، چھتری بالآخر کھلی تو، مگر تیز ہوا کی وجہ سے اوپر کی طرف کھل گئی۔

اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کے چھتری کھولنے کے انداز پر شہزادہ چارلس اور دیگر حاضرین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

Boris Johnson

Viral Video

PRINCE CHARLES