Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہد آفریدی ایک اور ٹی 20 لیگ کا حصہ بن گئے

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر...
شائع 28 جولائ 2021 12:46pm

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نیپال کےٹی 20 ٹورنامنٹ ای پی ایل کا حصہ بن گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نیپال میں ہونے والی ٹی 20لیگ کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہد آفریدی نے مداحوں کو اپنے ایورسٹ پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کی اطلاع دی۔

شاہد آفریدی کھٹمنڈو کنگز الیون کی نمائندگی کریں گے جس کی تصدیق خود ‏شاہد آفریدی اور ای پی ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔

شاہد آفریدی مقامی کھلاڑی سندیپ لامے چانے کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ایورسٹ پریمیئر لیگ (ای پی ایل) رواں برس 25 ستمبر سے شروع ہوگی جس میں دنیا بھر کے بہترین ‏کھلاڑی شریک ہوں گے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نیپال جانے کیلئے تیار ہوں اور وہ اس دوران مزید دیگر حسین جگہوں پر بھی جائیں گے جن کے متعلق سن رکھا کہ ان جیسی خوبصورتی اور کہیں نہیں ہے۔

karachi

ٹویٹر

Shahid Afridi

Pakistan Team