Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا پاک سعودی تعلقات میں اقتصادی جہت کو مستحکم کرنے پر زور

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سعودی عرب اقتصادی تعلقات کو مضبوط...
شائع 27 جولائ 2021 09:53pm

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سعودی عرب اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کےلئے اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز اسلام آباد میں سعودی وزیر خارجہ شہزاد فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے سعودی پاک سپریم کو آرڈی نیشن کونسل کو فعال کرنے سے متعلق کام کو سراہا جو پاکستان اور سعودی عرب کےتعلقات میں فروغ کو تزویراتی سمت دینے کےلئے قائم کیا گیا اعلیٰ ترین پلیٹ فارم ہے۔

عمران خان نے دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور ان کی سعودی عرب واپسی کی سہولت کےلئے بروقت اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

سعودی وزیرَ خارجہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اخوت پر مبنی مضبوط تعلقات کو جو اہمیت دیتا ہے.

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

Saudi foreign minister