Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10 سال کی کم ترین سطح پرآگیا'

گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کہتے ہیں گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ...
شائع 27 جولائ 2021 06:27pm
کاروبار

گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کہتے ہیں گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.8ارب ڈالرزرہا۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10 سال کی کم ترین سطح پرآگیا۔

گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹررضا باقر نے پریس کانفرنس میں شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔

گورنراسٹیٹ بینک نے کہامہنگائی کی رفتار دیکھیں تو پالیسی ریٹ افراط زر سے کم ہے۔ایک سال سے زائد پالیسی ریٹ کو اس لیول پر رکھاہے۔اپریل میں افراط زر 9.7 فیصد تھی۔ابھی بھی افراط زر کی شرح زیادہ ہے۔مہنگائی میں معمولی سی کمی ہوئی ہے۔ مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی۔

انہوں نےکہاکورونا کے شروع میں جو اقدامات کئے اس کے نتائج سامنےہیں۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کی سوچ تھی کہ ابھی وباء دور نہیں ہوئی ہے۔اگر پالیسی ریٹ میں تبدیلی کی ضرورت ہوئی تو آہستہ آہہتب ہوگی۔

ڈاکٹر رضا باقر نے کہامئی اور جون میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا۔موسمی اثرات کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا۔نئی درآمدات کی وجہ سے بھی کرنٹ اکاؤنٹ بڑھا۔فوڈ امپورٹ کا کافی اماؤنٹ رہا۔ کرنٹ اکاؤنٹ بڑھنے کی رفتارماضی کی نسبت کم ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترسیلات میں گزشتہ سال 25 فیصد اضافہ ہوا۔رواں سال بھی ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہابرآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔گزشتہ سال برآمدات میں 13.7فیصد اضافہ ہوا۔رواں مالی سال برآمدات میں اضافہ جاری رہے گا۔رواں مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز سے بھی زائد ہیں۔گزشتہ سال کی نسبت زرمبادلہ میں 5.2 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔2سال مسلسل زرمبادلہ کے ذخائر بڑھائے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاایکس چینج میں بہتری آئی ہے۔ایکس چینج ریٹ میں اتار چڑھاؤ آیا۔ایکس چینج ریٹ مارکیٹ بیس ہے۔

انہوں نےکہاہاؤسنگ اور کنسٹرکشن کے شعبے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔چھوٹے طبقے کے لوگوں کے لئے سستے قرضے دیے جارہے ہیں۔ہاؤسنگ کے لئے بینکوں کے پاس اب تک 124ارب روپے کی درخواستیں آئی ہیں۔درخواستوں کی تعداد 36ہزار ہے۔ایس ایم ایز کو قرضوں کے حصول میں مشکل پیش آتی ہے۔ایس ایم ایز کے لئے قرضوں کی اسکیم لارہے ہیں۔حکومت پاکستان اسکیم کے لئے رسک گارنٹی فراہم کرے گی۔پاکستانیوں کے لئے بھی بینک اکاؤنٹ کھولنے میں سہولت لارہے ہیں۔عام آدمی کےلئے بینکاری کرنا آسان ہوگا۔ہاؤسنگ اسکیم سے بینک ملازمین بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

SBP

Current account deficit

Governor SBP

Raza Baqir

Monetary policy