Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘سعودی وزیر خارجہ کے دورے پر پاک سعودی سپریم کو آرڈنیشن کونسل پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے’

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے دورے سے...
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2021 06:03pm

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے دورے سے قبل پاکستان اور سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفود کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ٹویٹر پیغام میں کہا اجلاس کے دوران پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی جو دو طرفہ تعلقات کے سلسلے میں تذویراتی راہنمائی کا اعلیٰ ترین فورم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کی قیادت سفیرEID-AL-THAQAFIنے کی۔

ریڈیو پاکستان

pak saudia relations

spokesperson

MoFA