Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پناہ کیلئے ارندو سیکٹر پہنچنے والے افغان فوجی افغانستان کے حوالے

پاک فوج نے پناہ کیلئے چترال کے ارندو سیکٹر پہنچنے والے افغان...
شائع 27 جولائ 2021 09:12am

پاک فوج نے پناہ کیلئے چترال کے ارندو سیکٹر پہنچنے والے افغان فوجیوں کو افغانستان کے حوالے کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پانچ افسران سمیت چھیالیس سپاہیوں کو باجوڑ میں افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔ افغان سپاہیوں کو پاکستان نے محفوظ راستہ دیا۔

افغان کمانڈر نے پاک فوج کے تعاون پر شکریہ کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان ضرورت پڑنے پر اپنے افغان بھائیوں کی مدد جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سرحد پر اپنی چوکیوں کے تحفظ میں ناکام افغان فوج کے کمانڈر نے پناہ کے لیے پاک فوج سے رابطہ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چترال، ارندو سیکٹر کے پاس تعینات افغان افسر نے پاک فوج سے رابطہ کیا، افغان کمانڈر کے ہمراہ بارڈر فورس کے پانچ افسروں سمیت چھیالیس اہلکار شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام چھیالیس اہلکاروں اور افسروں کو پاکستان میں پناہ فراہم کی گئی، افغان سپاہیوں کو خوراک اور ضروری سہولتیں دی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ان تمام اہلکاروں کو باوقار انداز میں افغان حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

اس سے قبل یکم جولائی کو افغانستان کے 35 سیکیورٹی اہلکاروں نے پاک فوج سے بناہ طلب کی تھا، جنہیں نہ صرف پناہ گاہ بلکہ طبی ، صحت اور کھانے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ان کے علاج معالجے کے بعد انہیں ان کی آبائی زمین واپس بھیج دیا گیا۔

pakistan army

afghan forces