Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں کامیابی وزیراعظم پر عام آدمی کے اعتماد کا مظہر ہے'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کہتے ہیں آزاد جموں...
شائع 26 جولائ 2021 06:23pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کہتے ہیں آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور کامیابی وزیر اعظم عمران خان پر عام آدمی کے اعتماد کا مظہر ہے۔

آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اپنی قیادت اور سیاست پر نظرثانی کریں۔ عوام آصف علی زرداری اور نواز شریف کو قبول کرنےپر تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا یہ متبادل قیادت کا وقت ہے اور ان لوگوں کا کوئی مستقبل نہیں جنہوں نے افغانستان کے مشیر قومی سلامتی حمد اللہ محب سے ملاقات کی ہے۔

ریڈیو پاکستان

fawad chaudhry

Federal Information Minister

azad kashmir election