Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کےلئے نادرا میں نئی پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے'

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ شناختی...
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2021 07:59pm

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کےلئے نادرا میں تصدیق، تجدید اور تصحیح کی نئی پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے۔

آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث ہونے پر کراچی میں نادرا کے 39 افسران کےخلاف کارروائی کی گئی ہے. دوسرے شہروں میں بھی اسی طرح کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل نے پاکستان کےخلاف ہائبرڈ جنگ شروع کی ہے اور وہ نادرا کے ڈیٹا کو سوالیہ نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔نئے چیئرمین نادرا کو کہا ہے کہ نئی پالیسی چودہ روز میں جاری کریں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ کئی برسوں سے ہزاروں غیر ملکی ویزہ کی تجدید کے بغیر مقیم ہیں.

انہوں نےان غیر ملکیوں سے کہا 14 اگست سے پہلے پاکستان سے چلے جائیں یا آن لائن درخواست کے ذریعے اپنے ویزوں کی تجدید کرائیں.اگر وہ ویزہ کی تجدید کےلئے درخواست دیتے ہیں تو انہیں جرمانہ نہیں کیا جائے گا۔

ریڈیو پاکستان

shiekh rasheed

NADRA

Federal Interior Minister