Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

"میری زندگی خطرے میں ہے"

اسلام آباد میں نور مقدم نامی لڑکی کو بے دردی سے قتل کرنے کے الزام...
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2021 06:04pm

اسلام آباد میں نور مقدم نامی لڑکی کو بے دردی سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ظاہر جعفر نے کہا ہے کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے.

ٹوئٹرصارف اینی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم کو عدالت میں پیشی کے بعد پولیس اہلکاروں کے گھیرے میں لےجایا جارہا ہے.

عدالت سے نکلتے وقت موقع پر موجود رپورٹرز کے قریب آتے ہوئے ملزم نے کہا "میری زندگی خطرے میں ہے".

پیشی کے موقع پر پبلک پراسیکیوٹر ساجد چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے پاس سے پستل برآمد کرلی گئی ہے تاہم پولیس موبائل ریکور کرانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے.

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے والدین اور دو گھریلو ملازمین کو جرم چھپانے کی وجہ سے ہفتے کو گرفتار کیا گیا.

عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی.

murder case

Zahir Jaffer

Noor Mukadam