Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگی رہنما عطا تارڑ گرفتار، آج نیوز کے نمائندے پر پولیس کا تشدد

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کو وزیرآباد میں گرفتار کرلیا گیا ...
شائع 26 جولائ 2021 09:21am

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کو وزیرآباد میں گرفتار کرلیا گیا ہے، وہ تھانہ علی پورچٹھہ میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لئے گئے تھے۔

دوسری جانب وزیرآباد کے تھانہ علی پور چٹھہ میں آج نیوز کے نمائندے مظفر زیدی پر بھی تشدد کیا گیا ہے، پولیس اہلکاروں نے بدتمیزی کی اور دھکے دیئے، مظفرزیدی تھانے میں موجود ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کی کوریج کیلئے گئے تھے۔

لیگی نائب صدر مریم نواز نے عطا تارڑ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا، 'عطا تارڑ کو گرفتار کرلیا گیا، شرم کرو۔'

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا، 'عطاتارڑ گرفتار کارکنوں کو رہائی دلوانے گئے تھے، پولیس نے انہیں بھی گرفتار کرلیا، فسطائیت کے ہتھکنڈوں سے ن لیگ کے رہنماؤں کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا، ووٹ چوروں کے خلاف مزاحمت پر ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔'

انہوں نے عطاء اللہ تارڑ سمیت گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

Maryam Nawaz

AJK election

Attaullah Tarar