Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج...
شائع 26 جولائ 2021 08:59am

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ کروں گی۔ دوہزار اٹھارہ کے نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ اس جعلی حکومت کو مانا۔

مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےرہنما تحریک انصاف اور معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے، آپ تو پراپرٹی کی ملکیت بھی نہیں مانتی تھیں، پھر ماننا پڑیں۔

شہباز گل نے آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کا اشارہ دیتے ہوئے کہا، 'بیگم صفدر صاحبہ، اب آپ کو یہ بھی ماننا پڑے گا۔'

Shahbaz Gil

Maryam Nawaz

AJK election