Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری

آزاد کشمیر کے پینتالیس میں سے بیالیس حلقوں کے غیرحتمی اور...
شائع 26 جولائ 2021 08:58am

آزاد کشمیر کے پینتالیس میں سے بیالیس حلقوں کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج سامنے آچکے ہیں۔ جن کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہوچکی ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے چوبیس حلقوں میں کامیابی سمیٹ لی ہے۔ پیپلزپارٹی دس نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ مسلم لیگ ن نے چھ نشستیں حاصل کی ہیں۔ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے ایک ایک حلقے سے کامیابی سمیٹی ہے۔

تحریک انصاف کی واضح برتری پر کارکنان کی جانب سے جشن بھی منایا جارہا ہے۔

دوسری جانب ایل اے سولہ باغ کے نتائج روک لئے گئے ۔۔ دو پولنگ اسٹیشن پر جھگڑے میں پول شدہ بیلٹ پیپرز ضائع کردیے گئے تھے۔ دو پولنگ اسٹیشن پرپولنگ شروع ہی نہیں ہوسکی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن سردار غضنفر کا کہنا ہے کہ 4 پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ ہوگا۔

PPP

AJK election