Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیری رحمان نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا

پیپلز پارٹی رہنماء شیری رحمان نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی...
شائع 25 جولائ 2021 09:21pm

پیپلز پارٹی رہنماء شیری رحمان نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔

سینئرپیپلز پارٹی رہنماءکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں منظم طریقےسےدھاندلی ہورہی ہے۔ چوہدری یاسین کی گاڑی پر فائرنگ پی ٹی آئی کارکنان نےکی، پی پی کا کیمپ اکھاڑ دیا گیا لیکن پی ٹی آئی کا کیمپ موجود ہے۔کئی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹر لسٹوں میں فرق ہے، الیکشن کمیشن کو شکایات درج کرا دی ہیں۔

شیری رحمان نےاپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت کو یقینی بنائے،وفاقی حکومت انتخابات چوری کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔ کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے ملک پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

PPP

azad kashmir election