Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر انتخابات: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی برتری

آزاد کشمیر میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں20حلقوں...
شائع 25 جولائ 2021 09:03pm

آزاد کشمیر میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں20حلقوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج حاصل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو حریف امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔پی ٹی آئی نو نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی چھ سیٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ سابق حکمراں جماعت مسلم لیگ نون تین نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ مسلم کانفرنس ایک نشست لے سکی ہے۔ جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہے۔ دیگر حلقوں سے نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

azad kashmir election