Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر انتخابات: پاک فوج کی گاڑی کھائی میں جاگری، 4 جوان شہید

آزادکشمیرانتخابات میں امن ومان کی ڈیوٹی پرمامور پاک فوج کی گاڑی...
شائع 25 جولائ 2021 08:53pm

آزادکشمیرانتخابات میں امن ومان کی ڈیوٹی پرمامور پاک فوج کی گاڑی کھائی میں جاگری۔حادثہ میں پاک فوج کے چار جوان شہید،تین سپاہی زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آزادکشمیرانتخابات میں امن ومان کی ڈیوٹی پرمامور پاک فوج کی گاڑی لسوا کے علاقے میں کھائی میں جاگری۔حادثے کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید جبکہ تین سپاہی زخمی ہوگئے۔

حادثہ میں سویلین ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا۔زخمیوں کو طبی امداد کےلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ISPR

Accident

azad kashmir election