Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر انتخابات: کوٹلی میں 2سیاسی جماعتوں میں تصادم، ایک کارکن جاں بحق

کوٹلی :آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے ہونے والے انتخابات...
شائع 25 جولائ 2021 11:59am

کوٹلی :آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے ہونے والے انتخابات کے دوران کوٹلی میں 2سیاسی جماعتوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک کارکن جاں بحق ہوگیا جبکہ کشیدگی کے باعث اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی۔

آزاکشمیر میں الیکشن کے دوران تشدد کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں،ضلع کوٹلی میں حلقہ ایل اے 12 چڑہوئی میں کشیدگی دیکھنے میں آئی جہاں پولنگ اسٹیشن پرتحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کے کارکنان آمنےسامنے آئے۔

کشیدگی بڑھنے پرفائرنگ شروع ہوگئی جس سے ایک کارکن جاں بحق ہوگیا جبکہ پولنگ کا عمل روک دیا گیا ،واقعے کےبعد پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشن پرپہنچ گئی۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈرآزادکشمیراسمبلی اورپیپلزپارٹی چوہدری محمد یاسین کی گاڑی پرفائرنگ ہوئی تاہم چوہدری یاسین محفوظ رہے ۔

وسطی باغ پولنگ اسٹیشن نمبر115 پربھی کشیدگی دیکھی گئی جہاں ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

Election

PPP

Kotli