Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’الیکشن کے انعقاد میں آزاد کشمیر حکومت کی مکمل معاونت حاصل ہے‘

مظفرآباد:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ...
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2021 01:11pm

مظفرآباد:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ الیکشن کے انعقاد میں آزاد کشمیر حکومت کی مکمل معاونت حاصل حاصل ہے۔

آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر عبدالرشیدنے مظفرآباد میں پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اورمیڈیا سے گفتگو میں عبدالرشید نے کہا کہ الیکشن کی شفافیت سب کو نظر آئے گی۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے معاملے پر سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

آج نیوز سے گفتگو میں ممبر الیکشن کمشنر فرحت علی نے کہا کہ ٹرن آؤٹ 50سے 60فیصد رہنے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کشمیر کے عوام کی سیاسی بوجھ بے مثال ہےاور اس کا اندازہ الیکشن سے ہو جائے گا۔

Election

Muzaffarabad