Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
شائع 25 جولائ 2021 11:05am

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلاء بخشتے ہیں، ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے ، آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےٹویٹ میں کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلاء بخشتے ہیں، ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گےاور اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے ۔

فواد چوہدری کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے انتخابات جاری ہیں، پولنگ میں 32 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، پاکستان میں بسنے والے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد کشمیری بھی ووٹ ڈال رہے ہیں۔

pm imran khan

fawad chaudhry

Information Minister

اسلام آباد

Election