Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مادھوری کے ساتھ پیش آنے والا تکلیف دہ واقعہ

بولی وُڈ ڈانسنگ کوئین مادھوری دکشت نے فلم "صاحبان" میں پیش آنے...
شائع 25 جولائ 2021 11:02am

بولی وُڈ ڈانسنگ کوئین مادھوری دکشت نے فلم "صاحبان" میں پیش آنے والے ایک "تکلیف دہ" واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فلم شوٹنگ کے دوران جب خرگوش کو میری گود میں بیٹھایا گیا تو وہ بار بار بھاگ جاتا تھا۔

مادھوری ڈکشٹ نے یوٹیوب ویڈیو میں بتایا کہ خرگوش کو بٹھانے کے لیے میری گود میں گاجر اور پھول گوبھی رکھ دی گئی۔ خرگوش نے گاجر اور پھول گوبھی کھاتے کھاتے میرے انگوٹھے پر بھی کاٹ لیا جس پر میں بہت چِلائی اور سب لوگ میری مدد کے لیے آگئے۔

Bollywood

Madhuri Dixit