Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منگنی کی تصاویر پر آئمہ بیگ تنقید کی زد میں

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے دیرینہ دوست اداکار...
شائع 25 جولائ 2021 09:25am

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے دیرینہ دوست اداکار و پروڈیوسر شہباز شگری طویل عرصے سے ایک دوسرے کو پسند کرتےتھے اور بالآخر دونوں نے منگنی کرلی۔

سوشل میڈیا پر جہاں خوبصورت جوڑے کی منگنی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں اور دیگر فنکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے اور آنے والی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے، وہیں آئمہ بیگ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ نے منگنی کیلئے شیفون کی میرون ایمبرائڈڈ ساڑھی اور ایمرلڈ گولڈ جیولری کا انتخاب کیا جبکہ شہباز شگری کوٹ پینٹ میں ملبوس تھے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے نیم عریاں بازو پر "یافاطمہ" کا امام ضامن باندھنے پر آئمہ بیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بعض لوگوں نے اسے سیدنا فاطمہ ؓ کے نام کی توہین قرار دیا اور کہا کہ آئمہ بیگ خود ایسی حرکتیں نہ کریں جس سے دوسروں کے جذبات مجروح ہوں۔

ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 'آدھے ننگے جسم پر ایک مبارک ہستی کا نام، آئمہ بیگ ہر حد کراس کر رہی ہے، اگر عقیدت ہے تو ان جیسا لباس پہن لیں۔'

Engagement

Pictures

Aima Baig