Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کا دن دولہا کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا

شادی کا دن انسان کی زندگی کا سب سے پر مسرت دن ہوتا ہے، لیکن بعض...
شائع 25 جولائ 2021 09:06am

شادی کا دن انسان کی زندگی کا سب سے پر مسرت دن ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات یہ دن ایک بھیانک خواب میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی ہوا بھارتی شہر اجمیر کے نواحی گاؤں رام پورا میں، جہاں گھوڑی دولہے سمیت فرار ہوگئی۔

دولہا ہنسی خوشی گھوڑی پر بیٹھ کر اپنی دلہن کو بیاہنے نکلا، سب خوشی میں رقصاں تھے کہ اچانک آتش بازی کا سلسلہ شروع ہوا، پٹاخے پھوٹنے کی آواز آنے کی دیر تھی کہ گھوڑی کے اوسان خطا ہوئے اور وہ دولہے کو لے کر فرار ہو گئی، باراتیوں کی جانب سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر دولہے کا پیچھا کرنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

باراتی گھوڑی کو روکنے کے لئے اپنی کاروں اور موٹرسائیکلوں پر پیچھے پیچھے تھے جبکہ گھوڑی دولہا کو لے کر آگے دوڑ رہی تھی۔ باراتیوں اور گھوڑی کے درمیان یہ ریس چار کلومیٹر تک لگی اور بالآخر شہریوں کی مدد سے باراتی گھوڑی کو پکڑنے اور اپنا دولہا بازیاب کرانے میں کامیاب ہوپائے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں کے لیے ہنسی کا سامان بن رہی ہے۔ آپ یہاں ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

Viral Video