Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ میں ایل اے 35 جموں 2 کی نشست پر پولنگ جاری

گوجرانوالہ میں ایل اے 35جموں 2کی نشست پر پولنگ کا عمل جاری ہے،...
شائع 25 جولائ 2021 09:14am

گوجرانوالہ میں ایل اے 35جموں 2کی نشست پر پولنگ کا عمل جاری ہے، حلقے میں 13امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ ووٹرزکی تعداد 82ہزار سے زائد ہے۔

ایل اے 35کی نشست پرمسلم لیگ ن کے چوہدری اسماعیل گجر اور پی ٹی آئی کے چوہدری مقبول گجر میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ پیپلز پارٹی کےڈاکٹر اقبال اور مسلم کانفرنس کے سردارغیاث الدین بھی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔

ایل اے 35جموں ٹو 9تحصیلوں پر مشتمل ہے جن میں گوجرانوالہ،کامونکی،وزیرآباد، نوشہرہ ورکاں،حافظ آباد،پنڈی بھٹیاں،ڈسکہ،پسرور اور سمبڑیال شامل ہیں۔

پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کےم گئے ہیں،2ہزار سے زائدافسران اوراہلکار حلقے میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے کمشنراور آر پی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، پولنگ کا عمل بلا تعطل شام 5بجے تک جاری رہے گا۔

Election

Polling

Gujranwala