Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر انتخابات: پولنگ کا وقت ختم

مظفرآباد:آزاد کشمیر انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا. قانون ساز اسمبلی کی 45نشستوں پر708 امیدوار مدمقابل ہیں.
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2021 06:00pm

مظفرآباد:آزاد کشمیر انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا. قانون ساز اسمبلی کی 45نشستوں پر708 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ 32لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ۔

قانون ساز اسمبلی کی 45نشستوں کیلئے32لاکھ 20ہزار793ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں جبکہ انتخابات میں بلا، تیراور شیر سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے 708 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف ، پیپلزپارٹی ، مسلم کانفرنس، کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

آزاد کشمیر کے مختلف حلقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کےع گئے ہیں ،26جولائی تک کیلئے پاک فوج کے دستے بھی تعینات ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ کیلئے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی جبکہ پولنگ میٹریل بھی ریٹرننگ افسران کو فراہم کردیاگیا۔

آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے پریزائیڈنگ آفیسرز سمیت 250افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے گئے ہیں ۔

انتخابات میں آزاد کشمیر کے 33حلقوں میں سابق وزرائے اعظم اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں ۔

ادھر چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر سردار عبد الرشید نے بھی حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد میں خواتین اور مرد پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز کی لمبی لمبی قطاریں ہیں، خواتین بھی ووٹنگ کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں جبکہ بزرگ بھی ووٹ ڈالنے کلئے پولنگ اسٹیشنز پہنچ رہے ہیں، انتظامات کے حوالے سے ووٹرز نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

شیر دفاع کرے گا، بلا چلے گا یا پھر تیر اپنا وار کرے گا، ووٹرز آج اپنا ووٹ کے ذریعے فیصلہ سنادیں گے۔

آزاد کشمیر کے 830 پولنگ اسٹیشن حساس ترین اور 1269 پولنگ اسٹیشن حساس قرار گئے ہیں۔

Election

Polling

Muzaffarabad

azad kashmir assembly