Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'مسئلہ کشمیرحل کرنے پر آمادگی تک بھارت سے بات چیت نہیں ہوسکتی'

مشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کہتےہیں مسئلہ کشمیرحل کرنےپر...
شائع 24 جولائ 2021 06:44pm

مشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کہتےہیں مسئلہ کشمیرحل کرنےپر آمادگی تک بھارت سےبات چیت نہیں ہوسکتی۔بھارت کو واضح کردیاہر پاکستانی کشمیریوں کےساتھ ہے۔

معید یوسف نے بھارتی صحافی کوانٹرویودیے جانے والے انٹرویو میں کہاکہ بھارت کے خطے میں امن کو خراب کرنےکےلئےتخریب کاری کےثبوت موجود ہیں۔لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں اور اس کے ثبوت سامنے رکھ دیے ہیں۔

انہوں نے کہاپاکستان ہمیشہ امن کےلےل کوشاں رہاہےمگر بھارت کی ہندوتاسوچ آڑے آرہی ہے۔

معید یوسف نے سوال کیا کہ کیاوجہ ہےبھارت میں مودی کوہٹلرسےتشبیہ دی جارہی ہے جس کا بھارتی صحافی کرن تھاپر کے پاس معید یوسف کےسوال کاکوئی جواب نہ تھا۔

معیدیوسف نے بھارت میں کوروناکی صورتحال پرافسوس کا اظہار بھی کیا۔

Moeed Yusuf